جنرل نیوز

مدرسہ دارالعلوم کنداکرتی کے ایک ہونہار طالب علم حافظ عیاض بیگ نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی

بودھن 8مارچ(اردو لیکس) تلنگانہ کے  بودھن منڈل کے رنجل موضع کنداکرتی مدرسہ دارالعوام کنداکرتی میں الحمداللہ پندرھویں شعبان کو شب برات کے موقع پر مدرسہ دارالعلوم کنداکرتی کے ایک ہونہار طالب علم حافظ عیاض بیگ ولد خواجہ بیگ ساکن کنداکرتی نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ہے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد بیگ قاسمی صاحب نے کہا کہ اللہ تعالی بعض کو بعضوں پر فضیلت دی گئی ہے

اللہ تعالی نے اپنے چہیتے برگزیدہ حضرات انبیاء علیہ السلام کو کو مختلف معجزے عطاء کئے ہیں

ہمارے پیغمبر حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بےشمار معجزے دیئے گئے

معجزہ قرآن تمام معجزوں میں انوکھا اچھوتا نرالہ معجزہ ہے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں بھی لوگوں نے اس معجزے کی تاثیر کو محسوس کیا ہے اور بعد میں بھی اور قیامت تک اس کی شان و شوکت اور عظمت باقی رہے گی

قرآن کے فیض کے ساتھ اس ادارے کا فیض بھی اسی طرح جاری و ساری رہے

قرآن کو مٹانے والے مٹ گئے لیکن یہ جوں کا توں باقی ہے اور رہےگا

مفتی حبیب بیگ انجم قاسمی نے کہا کہ الحمداللہ اس مدرسے سے قابل جید حفاظ و علماء فارغ ہوریے ہیں یہ ہمارے علاقے کے لئے بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے قرآن کی عظمت اور اس کے تقدس کو سمجھیں اس کے حقوق کو اداکرنے کی فکر اورکوشش کریں یادکریں یادرکھیں اور اس کے مطابق عمل کرکے ہم قرآن مجید کے حقوق کو اداکرسکتے ہیں

قرآن مجید ہمیں معرفت الہی کا درس دیتا ہے اللہ کی پہچان کی راہیں بتلاتا ہے اسی کے نور سے ہم زندگی کا راستہ پاسکتے ہیں اورہماری زندگی مقصد اولیین یہی معرفت الہی ہے جس کو خود رب کائنات نے فرمادیا وماخلقت الجن والانس الالیعبدون*مفسرین نے لکھا ہیکہ یعبدون کا مطلب ہے یعرفون کہ بندے اپنے کو جان لیں پہچان لیں ان کو میری معرفت حاصل ہوجاے یہی انسان وجنات کو پیداکرنے کا مقصد ہے اوریہ قرآن مجید سے ہم کو حاصل ہوسکتا ہے

اللہ کے نبی نے بھی ارشاد فرمادیا

خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ* تم میں سب سے بہترین انسان وہ ہے جو قرآن کریم کو سیکھے اورسکھاے ہم قرآن وحدیث اور اس کی تعلیمات کی رو سے اگر بہتر بننا چاہتے ہیں تو لازما ہمیں قرآن سیکھنا پڑے گا ۔ اس موقع پر پر علماء حفاظ اہلیان کنداکرتی و نوجوانان موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button