سٹی آر ٹی سی بسوں میں مفت وائی فائی کی سہولت

حیدرآباد سٹی آر ٹی بسوں میں اب وائی فائی کی بھی سہولت رہے گی.جی ایچ ایم سی آر ٹی سی کے ایکزیکیٹو ڈایرکٹر پرشوتم نے بتایا کہ مرحلہ وار اساس پر سٹی بسوں میں وائی فائی سہولت فراہم کی جاے گی.

پہلے مرحلہ کے تحت 100 بسوں میں یہ سہولت فراہم کی جاے گی.میٹرو ایکسپرس اور پشپک بسوں میں یہ سہولت رہے گی. ایرپورٹ جانے والی ان تمام بسوں میں سرویس شروع کی جاے گی.پہلے آدھا گھنٹہ تک مفت وائی فائی دیا جاے گا.بعد ازاں سرویس پر چارج وصول کیا جاے گا.