نظام کے ورثاء کو عثمانیہ یونیورسٹی صد سالہ تقریب میں مدعو کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد ۔30 مارچ ( اردو لیکس)  عثمانیہ یونیورسٹی کے 100 سالہ تقاریب میں نظام میر عثمان علی کے وارثین کو مدعو کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ہے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔یہ تقاریب 26 اپریل سے تین دن جاری رہیں گی ۔26 اپریل کو صدر جمہوریہ ہرنب مکھرجی صد سالہ تقاریب کا افتتاح کریں گے ۔27 اپریل کو مہاراشٹر کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راو اور 27 کو مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاویڈکر شرکت کریں گے ۔