جرائم و حادثات

شادی سے انکار پر سرعام ایک نوجوان نے لڑکی پر 16 مرتبہ چاقو گھونپ دیا

بنگلورو _ یکم مارچ ( اردولیکس ڈیسک) شادی سے انکار پر ایک برہم نوجوان نے سرعام لڑکی پر 16 مرتبہ  چاقو سے دیوانہ وار کرتے ہوئے بڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ۔ بنگالورو میں پیش آئی اس واردات کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پیدا ہو گئی۔ یہ واردات مشرقی بنگالورو کے جیون بیمہ نگر پولیس اسٹیشن حدود میں منگل کی رات پیش آئی

 

مقتولہ کی شناخت 28سالہ لِیلا پویترا کے طورپر کی گئی ہے۔اور ملزم کی شناخت دیناکر کے طورپر کی گئی ہے  ان دونوں کا تعلق آندھراپردیش سے بتایا جاتا ہے  دیناکر جو لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی نے شادی سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس کے خاندان کو اس سے شادی پراعتراض ہے۔منگل کی رات  جب لڑکی اپنا کام ختم کرکے دفتر سے باہر نکل رہی تھی تو ملزم اس کے پاس پہنچا اوراس سے بات چیت کرتے ہوئے اس سے شادی کرنے کی خواہش کی تاہم لڑکی نے اس شادی سے انکارکردیااور کہاکہ اس کے والدین اس شادی کے خلاف ہیں جس پر برہمی کے عالم میں ملزم نے اپنے ساتھ لائی چاقو نکال کر لڑکی پر تمام کی موجودگی میں سرعام بڑی ہی بے دردی کے ساتھ 16وارکئے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کومردہ قراردیا۔

 

ذرائع کے مطابق ملزم اور مقتولہ پانچ سال سے  ایک ساتھ زندگی گذاررہے تھے۔ان کی ملاقات ایک کمپنی میں ہوئی تھی۔بعد ازاں بنگالورو میں مختلف مقامات پر یہ دونوں رہنے لگے اور الگ الگ کمپنیوں میں کام کرنے لگے۔دیناکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button