کل ریاست بھر میں پلس پولیو پروگرام

حیدرآباد ۔یکم اپریل ( اردو لیکس)  تلنگانہ بھر میں کل 2 اپریل اتوار کو پلس پولیو پروگرام کے تحت 41 لاکھ 57 ہزار بچوں کو پولیو ڈراپس پلائی جائے گی ۔کمشنر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر واکٹی کرونا نے بتایا کہ ریاست بھر میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ڈراپس پلائے جائیں گے ۔اس کے لئے 25700 پولیو بوتھ قایم کئے گئے ہیں ۔اتوار کے دن اگر کوئی بچہ چھوٹ جاتا ہے تو پیر اور منگل کو گھر گھر پہنچ کر بھی پولیو ڈراپس دی جائے گی ۔