کودنڈارام کو گورنر کے عہدہ کی پیشکش

حیدرآباد۔5 اپریل( اردولیکس) بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے صدرنشین جے اے سی کودنڈارام کو گورنر کے عہدہ کی پیشکش کی اطلاعات ملی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بے جے پی کے رکن اسمبلی کشن ریڈی نے کودنڈا رام سے کہا کہ مرکز میں ان کی پارٹی کی حکومت ہے اور انھیں گورنر کا عہدہ دیا جائےگا۔ پتہ چلا ہے کہ کودنڈارام نے اس پیشکش کو پرخلوص انداز میں مسترد کردیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف وہ تحریک چلائیں گے اس کے سوا ان کا منصوبہ کچھ اور نہیں ہے۔