حیدرآباد میں نقلی دودھ کی تیاری

حیدرآباد۔5 اپریل( اردولیکس) اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈو نے پہاڑی شریف کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتارلیا ان پر نقلی دودھ کی تیاری کالزام ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہیشورم منڈل کے مانکھال سے تعلق رکھنے والے کرشنا یادو اور ملیش ضرررساں کیمکلس کے ذریعہ نقلی دودھ تیارکرکے اسے ہوٹلس وغیرہ میں فروخت کررے تھے۔ دونوں ملزمین کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔