پارلیمنٹ کے 5 اچھے مقررین میں کویتا بھی شامل : کے ٹی آر

نظام آباد۔6 اپریل( اردو لیکس)وزیر کے ٹی راما راو نے کہا کہ کانگریس اور تلگودیشم کے دور میں غریبوں کے لئے جو وظایف کی رقم دی جاتی تھی اس سے دال اور نمک بھی نہیں خریدی جا سکتی تھی لیکن ٹی آر ایس حکومت 1000 اور 1500 روپے کی رقم وظایف کے طور پر ادا کر رہی ہے نظام آباد ضلع کے آرمور میں پارٹی کی طرف سے منعقد جنا ہیتا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سب سے بہترین تقریر کرنے والے5  ارکان پارلیمنٹ میں کویتا کا بھی شمار ہوتا ہے انھوں نے اپنی بہن کویتا کی کافی مداح سرائی کی ۔اور کہا کہ انھیں تقریر کرنا ان کے والد چندرشیکھرراو نے نہیں سکھایا ۔بلکہ تلنگانہ تحریک نے ہی انھیں سب کچھ سکھایا