حیدرآباد میں کانگریس کی کامیابی کے لئے متحدہ جدوجہد کرنے اتم کمار ریڈی نے دیا مشورہ

حیدرآباد ۔7 اپریل ( اردو لیکس )تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے 2019 کے انتخابات میں حیدرآباد اور سکندرآباد کی 15 اسمبلی اور 2 پارلیمانی نشستوں پر کامیابی کے لئے اب سے تیاریاں شروع کرنے کا پارٹی لیڈرس کو مشورہ دیا ہے حیدرآباد کانگریس پارٹی کا قلعہ ہے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے گاندھی بھون میں گریٹر حیدرآباد کانگریس لیڈرس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ڈی ناگیندر، بھٹی وکرامارک، شیخ عبداللہ سہیل، عظمت اللہ حسینی اور دوسروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتم کمار نے کہا کہ کانگریس کے 10 سالہ دور میں حیدرآباد شہر کی کافی ترقی ہوئی ۔گوداوری سے پانی منتقل کرنے، میٹرو ریل، ایرپورٹ کا قیام، پی وی ایکسپرس کی تعمیر جیسے ہزاروں کروڑ کے کام انجام دئے گئے ۔ٹی آر ایس نے تین سال میں شہر کو ترقی نہیں دی ۔انھوں نے کانگریس دور کے کاموں کو عوام تک لے جانے کے لئے گھر گھر پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا ۔