محبونگر میں سب انسپکٹر پر حملہ

محبوب نگر۔9 اپریل (اردولیکس) بس اسٹانڈ کے پاس نشہ میں دھت 2 نوجوانوں نے ٹریفک سب انسکٹر پر ہاتھ اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سرینواس راو اپنے عملہ کے ساتھ محکمہ جنگلات کے دفتر کے پاس گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ اس دوران کرسچن پلی کا امراورونپرتی ضلع مدناپور کا وینکٹیش نشہ میں دھت موٹرسائیکل پر وہاں سے گذررہے تھے انھیں روکا گیا جس پر وہ برہم ہوگئے اور انھوں نے سب انسپکٹر کا گریبان پکڑ کر ان پر حملہ کردیا۔ حملہ میں سب انسپکٹر کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ ٹوٹاون پولیس نے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔