نریندرمودی نے وزیراعظم آسٹریلیا کے ساتھ دہلی میٹرو میں سفر کیا

نئی دہلی ۔10 اپریل ( اردو لیکس)  وزیراعظم نریندرمودی نے آسٹریلیا کے اپنے ہم منصب مالکم ٹرنبل کے ساتھ دہلی میٹرو ریل میں سفر کیا ۔مودی اور ٹرنبل منڈی ھاوز میٹرو اسٹیشن پہنچ کر میٹرو ریل میں بیٹھے ۔اور وہاں سے اکشردھام اسٹیشن تک سفر کیا ۔ریل میں سفر کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹرنبل نے مودی کے ساتھ سیلفی بھی لی ۔بعد ازاں ان دونوں نے اکشردھام مندر میں کچھ دیر توقف کیا ۔