حیدرآباد میں 130 روپئے کے لئے قتل

حیدرآباد۔10اپریل (اردولیکس) کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں 130 روپئے کے لئے ایک مزدور کے ہاتھوں ساتھی کے قتل کی واردات پیش آئی۔ بابا نگر علاقہ کی ایک ہوٹل میں ریاست اترپردیش کے راجو اور کملیش کام کیا کرتے تھے۔ ان کے درمیان 130 روپئے کے لئے جھگڑا ہوا جس کے بعد کملیش نے راجو کو ڈھکیل دیا جس کی وجہہ سے راجو گرپڑا اور اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے راجو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا۔