جہیز ہراسانی سے تنگ خاتون کی ویڈیو سیلفی کے بعد خودکشی، حیدرآباد کے پرانا شہر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد ۔12 اپریل ( اردو لیکس)  حیدرآباد میں تین ماہ کی دلہن جہیز ہراسانی سے تنگ آکر ویڈیو سیلفی کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔یہ واقعہ بالاپور کے مینار کالونی میں پیش آیا ۔مینار کالونی کی 20 سالہ انجم کی شادی جاریہ سال جنوری میں یاقوت پورہ کے عرفان کے ساتھ ہوئی تھی شادی کے بعد سے ہی شوہر اور سسرالی رشتہ دار انجم کو جہیز کے لئے ہراساں کررہے تھے 10 دن قبل انجم میکہ آگئی ۔اور خودکشی سے قبل سیلفی ویڈیو ریکارڈ کیا جس میں انجم نے خودکشی کے لئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار کو ذمدار قرار دیا ۔بعد ازاں باتھ روم میں پھانسی لے لی ۔