جرائم و حادثات

مسلم خاتون کو حسین ساگر میں کودنے سے پولیس نے بچالیا

 

حیدرآباد ۔14 اپریل ( اردو لیکس)  حیدرآباد میں حسین ساگر پر تعنیات لیک پولیس نے سید صباء نامی خاتون کو خودکشی کرنے سے بچا لیا ۔ضلع میدک کے سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ صباء کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اس نے آج حسین ساگر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ لیک پولیس نے خاتون کو ایسا کرنے سے روک دیا ۔اور خاتون کو لیک پولیس کی انسپکٹر سری دیوی نے کونسلنگ کرتے ہوئے بھروسہ سنٹر منتقل کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button