جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی جانب سے منعقدہ آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے ضلع کلکٹر جتیش پاٹل ، ضلع یس پی سری نواس ریڈی ، مولانا مفتی محمود زبیر، قاسمی ودیگر کے خطابات

محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی رپورٹ 

ہندوستان ہم کو جان سے پیارا ہے اے میرے وطن اے پیارے وطن تو سلامت رہے میرا دیش مہان ہے ہندوستان زندہ آباد کے نعروں کے ساتھ جمعیتہ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی ہند میں اسلاف کی قربانیوں پر 75 سالہ جشن آزادی کا پراحتشام، پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا مہمان خصوصی کی حیثیت سےضلع کلکٹر جتیش v پاٹل صاحب کاماریڈی نے کہا کہ ہم کو چاہئے کہ مجاہدین آزادی کو یاد کریں انکی قربانیوں کو پڑھیں جانے کہ وہ کس طرح وطن کی آزادی کے لئے انگریزوں کا مقابلہ کیا مفتی کفایت اللہ صاحب ودیگر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا،

جیلیان والا باغ کے سلسلے میں کہا کہ کس طرح تمام مذاہب کے ماننے والے لوگوں نے مل کر انگریزوں کا مقابلہ کیا اس پروگرام کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کی ترقی تعلیم میں مضمر ہے لہٰذا ہم آپ بچوں کو اچھی تعلیم دلائے

نیز ضلع sp بی سری نواس ریڈی صاحب نے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو متحدہ طور پر قوم کی خدمت کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے کی گذارش کی مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے علماء ھند کی بے شمار قربانیوں پر تفصیلی خطاب فرمایا حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے جلسہ کی کارروائی چلائی

 

شہ نشین پر معزز شہریان کاماریڈی موجود تھے عام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی مقصود احمد خان صاحب ایڈوکیٹ حافظ محمد یوسف حلیمی انور مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر جمعیۃ محمد ماجد اللہ سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی و کارکنان جمعیۃ علماءکاماریڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا مفتی عمران خان صاحب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے افتتاحی خطاب فرمایا حافظ محمد امتیاز احمد صاحب نے قرآن مجید کی تلاوت کی حافظ محمد انتظار احمد صاحب نے حمد پیش کی

سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا

ترانہ طلباء مدرسہ نے پیش کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button