حیدرآباد میں ڈاکٹر امبیڈکر کے 125 فٹ بلند مجسمہ کا سنگ بنیاد

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راونے ڈاکٹربی آر امبیڈکر کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے 125 فٹ مجسمہ کا حیدرآباد میں سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر کے سی آرنے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی وجہہ سے ہی تلنگانہ کی تشکیل کا خواب پورا ہوسکا ہے انھوں نے دستور میں اس کا موقع فراہم کیا اور ریاستوں کی تشکیل کا معاملہ مرکز کے ذمہ دیا ورنہ ریاستی حکومتیں کبھی یہ کام ہونے نہیں دیتی ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اقلیتوں گریجنوں اور دلتوں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے اور اس سال ہی جلد سے جلد ان تینوں طبقات کے طلباء کےلیے 250 اقامتی تعلیمی ادارے قایم کیے جاینگے۔