جگتیال کو ضلع بنانے پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر

جگتیال ۔17 اپریل ( اردو لیکس)  رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا کہ جگتیال کو ضلع بنانے کا خواب چیف منسٹر کے سی آر نے پورا کیا جس پر وہ چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتی ہیں اسی طرح وزیر بلدی کے ٹی آر نے ضلع کے تین بلدیات کی ترقی کے لئے 150 کروڑ روپے منظور کئے ۔انھوں نے کہا کے ٹی آر نے تلنگانہ میں انڈسٹریز کو راغب کرتے ہوئے 56 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کروائی ۔