جیون ریڈی کے الزامات کا کے ٹی آر نے دیا جواب

سمیر معاذ کی رپورٹ

جگتیال ۔17 اپریل ( اردو لیکس) وزیر آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے جگتیال میں جلسئہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا. کانگریس رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشن بہا گیرتا کو کمیشن بہاگیرتا اور اسی طرح دوسری اسکیمات پرکرپشن کے الزامات لگارہے ہیں .اس موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست اور عوام کا ہجوم دیکہا گیا.کانگریس اقلیتی سیل جگتیال جنرل سکریٹری میرکاظم علی مقیت نے ٹی آر یس میں شمولیت اختیار کی. کے ٹی آر کے ساتھ, کویتا ممبر آف پارلیمنٹ نظام آباد , وزیر فینانس ایٹالہ راجندر, گنگولا کملاکر رکن اسمبلی کریم نگر, ایم ایل سی نارا داسو لکشمن,  میئر کریم نگر رویندر سنگھ, ڈاکٹر سنجے کمار انچارج ٹی آر یس جگتیال, سید عبد العلیم چیئر مین نیڈکیاپ, عبدالقادر صدر ٹی آر یس اقلیتی سیل جگتیال, چیئر مین زرعی مارکٹ کمیٹی خواجہ لیاقت علی محسن ,امین الحسن، عقیل سینئر ٹی آر ایس لیڈرس، ریاض الدین ماما صدر ملت اسلامیہ جگتیال,انکے علاوہ دیگر فعال کارکنان موجود تہے.