شادیوں کو آسان بنانے کا بل پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں منظور

لاہورپنجاب اسمبلی نے شادیوں میں بے جا اخراجات کو روکنے کے لیے پیش کیے گیے بل کو منظور کرلیا۔ اس بل کی رو سے شادی بیاہ میں مہمانوں کی تواضع صرف ایک ہی کھانے سے کی جاسکے گی اس کے علاوہ شادی کے موقع پر سڑکوں، گلیوں اور دیگر مقامات پر پرقی قمقمے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جہیز کا سامان مہمانوں کو نہیں دکھایا جاسکے گا اور پٹاخہ بھی نہیں چھوڑے جاینگے ۔ رات دس بجے شادی کی تقریب اختتام کو پہنچے گی۔

بل میں واضح طورپر تحریر کیا گیا ہے کہ ان قواعد پر سختی سے عمل کیا جایے ورنہ خلاف ورزی پر ایک مہینہ کی جیل ہوگی اورایک لاکھ روپیے جرمانہ عاید کیا جایے گا۔