سرویس چارج گاہک کا اختیار: رام ولاس پاسوان

نئی دہلی21۔ (اردولیکس) ہوٹلس اورریسٹورینٹس میں سرویس چارجیس کی وصولی ناگزیر نہیں ہے یہ گاہک ک شخصی مسئلہ ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بتائی۔ واضح رہے کہ مرکز کی جانب سے اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط مقرر کئے گئے ہیں اور انھیں ریاستوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ پاسوان نے کہا کہ ہوٹلس اور ریسٹورینٹس یہ بات طئے کرنے کا اختیار نہیں رکھتے کہ گاہک سے کتنا سرویس چارج وصول کرنا ہے۔