آندھرا پردیش میں لاری کی دھشت سے15 افراد ہلاک

اندھراپردیش21۔ (اردولیکس) آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی میں لاری کی دھشت سے 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چتورموضع ایرپیڑو کے مقام پر پی ایس روڈ ، نائیڈو پیٹ ہائی وے پر جمعہ کی دوپہرایک لاری بے قابو ہوکرالکٹرک پول سے ٹکرانے کے بعد دوکانات میں گھس پڑی۔ لاری کے بے قابو ہونے اور الکٹرک وائروں کے ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے 13 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ان میں سے ذیادہ ترافراد الکٹرک شاک سے ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں پولیس ملازمین بھی شامل ہیں۔ حادثہ میں زخمی ہونے اور جھلس جانے والے 20 افراد کوعلاج کے لئے تروپتی کے رویا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت مقامی افراد کی کثیر تعداد ریت مافیا کے خلاف شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچی تھی اور یہ تمام پولیس اسٹیشن کے اندرتھے ورنہ اور بھی جانی نقصان ہوسکتا تھا۔