درگاہ اجمیر شریف میں زائرین کیلئے پابندی

اجمیر22 اپریل۔ (اردولیکس انٹرنیٹ ڈیسک) حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے ناظم نے تازہ احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت رات 11 بجے کے بعد صرف وہی زائرين درگاہ میں ٹھہر سکیں گے جن کے پاس درگاہ کمیٹی کی طرف سے درگاہ میں رکنے کی اجازت ہو گی۔ اس فیصلہ سے ناراضگی پائی جاتی ہے۔ خادموں کا کہنا ہے کہ درگاہ کمیٹی کو پہلے انجمن سے مشورہ کرنا چاہئے تھا۔ درگاہ کمیٹی کی طرف سے یہ فیصلہ درگاہ کی سیکورٹی کو لے کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرين آتے ہیں۔