تابندہ افق کا ستارہ معین اخترآج ہی کے دن ہوا ہم سے جدا

حیدرآباد22 اپریل۔ (اردولیکس انٹرنیٹ ڈیسک) پاکستان کے مشہورومعروف فن کی دنیا کے آسمان معین اخترکی آج برسی ہے۔ ممتاز مزاح نگار، ٹی وی آرٹسٹ و ڈراموں میں جان ڈال دینے والے معین اخترکا نام تعارف کا محتاج نہیں ہے، معین اخترسال 2011 کو آج ہی کے دن ہم سے بچھڑ گئے یعنی 22 اپریل کو ان کا انتقال ہوگیا۔ یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ معین اختر کے نام کے بغیر پاکستان شوبز کی تاریخ ادھوری ہے۔