ریاض میں حیدرآبادی نوجوان مشتبہ طور پر جھلس گیا، وطن واپس لانے کے ٹی آر سے درخواست

حیدرآباد ۔22 اپریل ( اردو لیکس)  حیدرآباد کے زہرہ نگر بنجارہ ہلز کے رہنے والا 25 سالہ نوجوان عبدالقدیر ریاض سعودی عرب میں مشتبہ طور پر جھلس گیا ۔اور اسے کنگ عبدالعزیز ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا ۔عبدالقدیر 75 فیصد جھلس جانے کی گھر والوں کو اطلاع دی گئی ۔جس پر نوجوان کے گھر والے کافی پریشان ہیں نوجوان کے بھائی عبدالقیوم جو حیدرآباد میں مقیم ہیں نے آج وزیر این آر آئی کے ٹی راما راو سے درخواست کی کہ وہ ان کے بھائی کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے سعودی قونصل خانہ سے ربط پیدا کریں ۔انہوں نے عبدالقدیر کو ہندوستان واپس لانے کے اقدامات کرنے کی بھی درخواست کی ۔