چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن اکبر حسین نے قرعہ اندازی کے پروگرام میں شرکت کی

کریم نگر ۔24 اپریل ( اردو لیکس)  کریم نگر شہر کے ریونیو گارڈن میں میناریٹیز ریسڈینشیل اسکولس میں بچ جانے والی سیٹوں کو بھرتی کرنے کے لئے دوسرے مرحلہ کی قرعہ اندازی ہوئی ۔چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے 71پہلے سال ریسڈینشیل اسکولس قایم کئے ۔جاریہ سال ان اسکولوں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی ۔ہر بچہ پر سالانہ ایک لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں انھوں نے مسلم سرپرستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان اسکولس سے مستفد ہوں ۔