چھتیس گڑھ میں 5 ماویسٹ کو مارنے والا شیر محمد کی ماں کا فخریہ بیان

حیدرآباد ۔25 اپریل (  اردو لیکس ڈیسک)  چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پیش آے سی آر پی ایف اور ماویسٹ کے درمیان تصادم کے واقعہ میں شیر محمد نامی مسلم سی آر پی ایف کے جوان نے 5 ماویسٹ کو مار گرایا ۔تصادم میں شیر محمد شدید زخمی ہوگئے اور ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے شیر محمد کی بوڑھی ماں فریدہ نے اپنے بیٹے کے اس جراتمندانہ اقدام سے کافی فخر کررہی ہے فریدہ نے کہا واقع میں ان کا بیٹا کافی بہادری سے دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے بیٹے کی صحت یابی کے لئے گاوں کے 150 افراد کے ساتھ فریدہ نے دعائیہ کا اہتمام کیا ۔انہوں نے کہا 5 ماویسٹ کو ہلاک کرتے ہوئے شیر محمد نے میرا سر فخر سے اونچا کردیا ہے گاوں والے اس کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کررہے ہیں