سید اکبر حسین نے نرمل میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا

حیدرآباد ۔25 اپریل ( اردو لیکس)  چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین نے منگل کے روز ضلع نرمل کے آر ڈی او، تحصیلدار اور ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے ساتھ ایک جایزہ اجلاس منعقد کیا ۔یہ اجلاس نرمل کے گورنمنٹ گیسٹ ہاوز میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر چیئرمین سید اکبر حسین نے میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے عمل ہونے والی اسکیمات اور پروگرامس کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انھوں نے مسلم نوجوانوں کے لئے خود روزگار اسکیم کے تحت ضلع میں اب تک منظور ہونے والے قرض اور دیگر امور پر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا ۔