جنرل نیوز
نئی ریل سرویس سے آر ٹی سی کو کوئی نقصان نہیں، جگتیال ڈپو مینیجر کا دعوی
اپریل 27, 2017Last Updated: اپریل 27, 2017
11 1 minute read

سمیر معاذ کی رپورٹ
جگتیال ۔27 اپریل ۔( اردو لیکس) جگتیال آر ٹی سی ڈپو مینیجر پی ہنمنت راؤ نے کہا ہے کہ نئی ریلوے لائن کے آغاز سے آر ٹی سی کو کوئی نقصان نہیں ہے اردو لیکس کے کنٹریبیوٹر سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راو نے کہا کہ جگتیال –نظام آباد ریلوے لائن سے آر ٹی سی کی آمدنی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ ڈپو مینیجر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن جگتیال سے کافی دور ہے, شہر سے اسٹیشن تک جانے کیلیئے آٹو 50 روپیےء چارج کرتا ہے اور ریل گاڑی کے اوقات بھی مناسب نہیں ہے,وقتِ اور سفر کی مسافت بھی زیادہ ہے جسکی وجہ سے عوام ریل میں سفر سے زیادہ بس میں سفر کو ترجیح دے رہے ہیں, مستقبل میں مسافر ریل بند ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ ریل گاڑی خالی جارہی ہے صرف مال گاڑی کیلیئے ریلوے لائن استعمال ہوگی.انہوں نے کہا ریلوے سٹیشن تک پہنچنے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام آر ٹی سی بس میں ہی سفر کو ترجیح دے رہے ہیں