جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی دو وارداتیں ۔‌خاتون کا گلا‌ کاٹ دیا‌ گیا

حیدرآباد: حیدرآباد میں قتل کی دو علیحدہ وارداتیں پیش آئیں۔ترملگیری‌علاقہ میں جمعرات کی رات ایک 35 سالہ خاتون کا قتل کر دیا گیا۔اس خاتون کی شناخت دیواماں کے طور پر کی گئی ہے، جو کہ ایک تعمیراتی ورکر اور ترملگیری کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔

وہ ترملگیری علاقے میں ایک سیندھی کمپاؤنڈ میں گئی تھی۔کمپاؤنڈ میں اس کی ملاقات دو افراد سے ہوئی جو اسے ایل آئی سی کے دفتر کے قریب کھلے میدان میں لے گئے اور اسکا قتل کردیا گیا۔ خاتون کےجسم پر چاقو کے زخم پائے گئے اور گلا‌ کاٹ دیا‌ گیا۔

دوسری واردات گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔ڈیلیوری بوائے عامر کی جانب سے خنجر سے کئے گئے حملہ میں زخمی شیف ادیتیہ کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے عامر آرڈر دینے ادیتیہ کے مالک وکی کے پاس پہنچا تھا۔ تاخیر سے آمد پر  شیف آدیتہ سے اس‌کے بحث اور عامر نے خنجرسے اس پرحملہ کردیا، زخمی آدیتیہ ایک ہفتہ سے نمس ہاسپٹل میں زیرعلاج تھا جہاں کل اس کی موت ہوگئی۔ قاتلانہ حملہ کی یہ واردات پچھلے ہفتہ گچی باولی گولف ریڈزاپارٹمنٹ میں پیش آئی تھی۔ پولیس نے حملہ آورکوحراست میں لےلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button