این آر آئی
دعوت افطار ۔ سفیر ہند، سفیر سری لنکا، دیگر سفارتکار اور اراکین انڈین کمیونٹی کی شرکت
ریاض ۔ کے این واصف
ہندوستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت محی الدین سلیم، ہیڈ آف ٹریڈنگ (گلوبل مارکٹ) عرب نیشنل بینک نے حسب سابق افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔
کراؤن پلازا ہوٹل کے بینکویٹ ھال میں منعقد اس دعوت افطار میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، سفیر سری لنکا پی ایم حمزہ، نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج، کونسلر اکشے جوشی، ڈیفنس اٹاچی کرنل جی ایس گریوال، دیگر سفارتکار، اسٹیرنگ کمیٹی کنوینر محمد ضیغم خاں، ریاض کی مختلف سماجی تنظیمون کے اراکین کے علاوہ ہندوستانی مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محی الدین سلیم و مسز فاطمہ سلیم نے مہمانان کا استقبال کیا۔ ماہ رمضان میں کمیونٹی کی کوئی اور سرگرمی نہیں ہوتی سوائے افطار پارٹیوں کے۔ کمیونٹی آپس مین ان ہی دعوتوں میں ملتے ہیں۔ آخر میں داعی محفل سلیم اور مسز سلیم نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔