سنگاپور ایرلاینس میں ملازمت کے نام پر دھوکہ، 4 گرفتار

حیدرآباد ۔29 اپریل ( اردو لیکس)  تلنگانہ کی سائبر آباد کرائم پولیس نے سنگاپور ایرلاینس میں ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے 4 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ان تمام کا تعلق دہلی اور اترپردیش سے ہے دھوکہ دینے والوں میں سمت گپتا، اجے شنکر تیواری، نریندر اور چیتن کمار شامل ہیں ۔سائبر آباد کرائم پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر وجے وردھن نے اپنی ٹیم کے ساتھ اترپردیش نیوڈا سے ان چاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے ضبط کرلئے اور انھیں حیدرآباد میں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔حیدرگوڑہ کا رہنے والا سریکانت کی شکایت پر پولیس نے انھیں پکڑ لیا ۔سریکانت حیدرآباد ایرپورٹ پر کام کرتا ہے سنگاپور ایرلانس میں ملازمت کے شوق میں اس نے ان چاروں کے باتوں میں آکر 68 ہزار روپے بینک میں جمع کئے تھے