باہو بلی -2 نے کلکشن کے سارے ریکارڈس توڑ دئے

 

حیدرآباد ۔30 اپریل ( اردو لیکس)  باہو بلی -2 فلم نے کلکشن کے تمام ریکارڈس توڑ دئے ہیں ڈایرکٹر ایس ایس راج مولی کی فلم باہو بلی 2 نے دو دن میں 382 کروڑ روپے کا کلکشن کیا ہے اس نے بالی ووڈ کے فلموں کے کلکشن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ۔اب تک سلطان فلم دو دن میں 210 کروڑ کا کلکشن کرتے ہوئے نمبر ون مقام پر تھی لیکن تلگو فلم باہو بلی نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ہندوستان میں باہو بلی 2 نے دو دن میں 285 کروڑ کا کلکشن کیا ۔امریکہ میں 52 کروڑ اور دوسرے ممالک میں 45 کروڑ سے زاید رقم اس فلم سے حاصل ہوئی ہے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم پی کے نے مجموعی طور پر 792 کروڑ کا کلکشن کیا تھا تجزیہ نگار کا ماننا ہے کہ باہو بلی 2 ایک ہفتہ کے اندر ہی عامر خان کی فلم کا ریکارڈ بھی توڑ دے گی ۔