حیدرآباد میں 4 کروڑ سے زیادہ پرانے نوٹ ضبط، 8 گرفتار

حیدرآباد ۔30اپریل ( اردو لیکس)  حیدرآباد کی نارتھ زون پولیس نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 4.41 کروڑ روپے کے 500 اور ہزار کے نوٹ کے نوٹ ضبط کرلئے ۔نارتھ زون ڈی سی پی لمبا ریڈی نے میڈیا کے سامنے ملزمین کو پیش کیا ۔انہوں نے بتایا کہ پکڑے جانے والوں کا تعلق رئیل اسٹیٹ کاروبار سے ہے پرانے نوٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے تھے پولیس کی تلاشی کے دوران ان دونوں کو پکڑ لیا گیا ۔اور مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ۔