حیدرآباد میں خاتون سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

حیدرآباد۔30 اپریل (اردولیکس) شہر میں ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر نے خودکشی کرلی۔ چندانگر پولیس نے بتایا کہ ونیلا ساکن گنگارم کی شادی تین سال پہلے وکرم سے ہوئی تھی انھیں دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ آج خاتون نے پھانسی لے لی۔ لڑکی کے رشتہ داروں کا الزام ہےکہ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ونیلا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔