تلنگانہ اسمبلی و کونسل میں اراضیات ترمیمی بل اندرون چند منٹ منظور

حیدرآباد۔30 اپریل (اردولیکس) حصول اراضیات سے متعلق ترمیمی بل آج تلنگانہ قانون سازاسمبلی اور کونسل میں چند منٹوں میں کسی بھی قسم کے مباحث کے بغیر ندائی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے اسمبلی اور کونسل میں یہ بل پیش کیا۔ دونوں ایوانوں میں کانگریس نے کسانوں کے مسائل زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ گڑبڑکے دوران اسمبلی میں اندرون دس منٹ اور کونسل میں اندرون 5 منٹ یہ بل منظور کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ اس ترمیمی بل کو منظور کرنے کے لئے اسمبلی و کونسل کا آج خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے بعد دونوں ایوانوں کی کاروائی کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔