جاریہ سال ہی کسانوں کی اسکیم شروع کرنے پونم کا مطالبہ

کریم نگر ۔30 اپریل ( اردو لیکس)  کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے جاریہ سال سے ہی کسانوں کو کاشت کے لئے رقم دینے کی اسکیم شروع کرنے کا ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کریم نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پونم نے کہا کہ چیف منسٹر کسانوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اگر انھیں کسانوں کی بہبود کی دلچسپی ہے تو جاریہ سال سے ہی کاشت کی رقم ادا کی جائے ۔