وی آئی پی کلچر کی جگہ ای پی آئی لانے نریندر مودی کا من کی بات میں وعدہ


نئی دہلی. 30 اپریل ( پی آئی بی ) وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ملک میں وی آئی پی کلچر کو ختم کرتے ہوئے ای پی آئی کو لایا جائے گا ۔آل انڈیا ریڈیو پر من کی بات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ویری امپارٹنٹ پرسن کے بجائے ایوری پرسن امپارٹنٹ کردیا جائے گا ۔سرکاری فیصلے سے لال بتی کا جانا وہ تو ایک نظام کا حصہ ہے۔ لیکن دل سے بھی ہمیں کوشش کر کے اسے نکالنا ہے۔ ہم سب مل کر کے بیداری کی کوشش کریں گے تو نکل سکتا ہے۔ نیو انڈیا کا ہمارا تصور یہی ہے کہ ملک میں وی آئی پی کی جگہ پر ای پی آئی کی اہمیت بڑھے۔ اور جب میں وی آئی پی کی جگہ ای پی آئی کہہ رہا ہوں تو میرا مطلب واضح ہے – ایوری پرسن از امپورٹنٹ۔ ہر شخص کی اہمیت ہے، ہر شخص کا حق ہے۔ سوا سو کروڑ ہم وطنوں کی اہمیت ہم قبول کریں، سوا سو کروڑ ہم وطنوں کا حق قبول کریں تو عظیم خواب کو پورا کرنے کے لیے کتنی بڑی طاقت متحد ہو جائے گی۔ ہم سب نے مل کر کے کرنا ہے۔