اندورن 15 دن ڈی ایس سی امتحان منعقد کرنے کڈیم کا اعلان

حیدرآباد ۔3 مئی ( اردو لیکس) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہا ہے کہ 15 دن کےاندر اساتذہ کی جائیدادوں کے تقررات کے لئے اعلامیہ جاری ہوگا ۔انہوں نے آج ایس ایس سی کے نتائج جاری کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ڈی ایس سی امتحان منعقد کرتے ہوئے اساتذۂ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لاے جائیں گے ۔ڈی ایس سی کے لئے ٹیٹ امتحان کی ضرورت نہیں ہے قبل ازیں منعقدہ ٹیٹ امتحان میں 3 لاکھ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔