پداپلی میں بھیانک سڑک حادثہ 2 ہلاک

پداپلی سے اکرام حسین کی رپورٹ

پداپلی ۔4 مئی ( اردو لیکس)  پداپلی کے مضافات میں آج دوپہر پیش آے ایک بھیانک سڑک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ڈی سی ایم ویان اور آٹو کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھرمارام سے پداپلی کی طرف آنے والی ویان نے پداپلی کے بومپلی کے پاس مخالف سمت میں آنے والے آٹو کو ٹکر دے دی ۔جس کے نتیجہ میں آٹو میں سوار ایک خاتون اور ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ آٹو میں ایک اور خاتون بھی تھی جو شدید زخمی ہے مقامی پولیس نے اسے ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ڈی سی ایم ویان کی رفتار اتنی تیز تھی کہ آٹو پوری طرح تباہ ہوگیا ۔اس حادثے کے بعد پداپلی روڈ پر کافی دیر تک ٹرایفک جام ہوگئی ۔