اوٹنور عادل آباد میں واٹس ایپ پوسٹ پر تنازعہ

20170507_233817حیدرآباد ۔7 مئی ( اردو لیکس ) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے اوٹنور میں واٹس ایپ کے متنازعہ پوسٹ پر دونوں طبقہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ایک نوجوان نے ایک طبقہ کے جذبات کو متاثر کرنے والا پیام واٹس ایپ پر پوسٹ کردیا ۔جس پر اس طبقہ کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نوجوان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔اس سلسلہ میں دونوں طبقہ کے درمیان کافی کشیدگی دیکھی گئی ۔ضلع پولیس کے اعلی عہدیدار اوٹنور پہنچ گئے اور دونوں طبقہ کے افراد کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حالات کشیدہ رہنے کی اطلاع ہے