حیدرآباد میں اوٹررنگ روڈ پر حادثہ دوہلاک

حیدرآباد۔12 مئی (اردولیکس) رنگاریڈی ضلع کے تکو گوڑہ کے قریب اوٹر رنگ روڈ پر ٹول گیٹ کے پاس جمع کی صبح ہوئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار شمس آباد سے پدا عنبر پیٹ جانے کے دوران بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ مہوکین کے نام ارون کمار اور سائی بتائے گئے ہیں ان کا تعلق وجئے واڑہ سے بتایا گیا ہے۔