حیدرآباد میں پب ڈانسرکے گینگ ریپ کی کوشش

حیدرآباد۔14 مئی (اردولیکس) شہرکے مضافات میں کل رات ایک پب ڈانسر کی اجتماعی عصمت ریزی کی کوشش کی گئی۔ پتہ چلا ہےکہ سیتا پھل منڈی کی 20 سالہ لڑکی شہر کے ایک پب میں رقاصہ ہے۔ کل رات وہ اپنے جان پہچان والے کیاب ڈرائیور روی کے ساتھ اوپل جارہی تھی۔ راستہ میں روی نے اپنے تین دوستوں کو کار میں سوار کرلیا ان تینوں نے راستہ میں شراب نوشی کی اورپب ڈانسر کو ناراپلی و چودھری گوڑہ کے درمیان ایک سنسنا مقام پر لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر وہ تینوں وہاں سے فرار ہوگئے۔ لڑکی نے پولیس کنٹرول روم کو 100 نمبر پر فون کیا جس کے بعد میڈی پلی پولیس کی پٹرولنگ گاڑی وہاں پہنچ گئی۔ لڑکی نے گھٹکیسر پولیس اسٹیشن پہچنچ کر شکایت کی۔ پولیس ملزموں کو تلاش کررہی ہے۔