تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول حیدرآباد میں بارش _ آیندہ چار دن تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 18 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول شہرحیدرآباد میں پیر کی رات  سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔پرانا شہر کے ساتھ ساتھ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، لکڑی کاپل، خیریت آباد، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، کوکٹ پلی، کونڈا پور، مہدی پٹنم، نامپلی، کوٹھی، چادر گھاٹ، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگراوردیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیااور اسکول جانے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں آئندہ چار دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں کئی اضلاع میں ا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ریاست کے اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔ کسان کل تک بارش کا انتظار کر رہے تھے وہ رات سے ہورہی بارش سے خوش ہیں۔

 

ضلع ورنگل کے نلہ بیلی منڈل میں سب سے زیادہ 6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈوگونڈی میں 5.02 سینٹی میٹر، نرسم پیٹ میں 3.6،گیسوکونڈہ میں 3.2سنٹی میٹربارش درج کی گئی۔یادادری بھونگیر ضلع کے رامنا پیٹ منڈل میں سب سے زیادہ 1.7 سنٹی میٹر، نارائنا پور میں 1.4 سنٹی میٹر، اڈاگودور میں 1.3 سنٹی میٹر، موٹاکونڈور اور راجاپیٹ منڈلوں میں 1.2 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملگ ضلع میں، وینکٹا پور میں 9.2 سنٹی میٹر،گووندا راوپیٹ میں 8.7، تاڑوائی میں 9.2، ایٹوروناگارم میں 7.9، کنائی گڈیم میں 9.8، واجیڈو میں 8.2،، منگا پیٹ میں 8.0 سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ وقارآباد ضلع میں رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ضلع نظام آباد میں بھی رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ضلع بھر میں اوسطاً 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button