حیدرآباد میں گن کلچر، برتھ ڈے پارٹی میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ

حیدرآباد۔6 اپریل (اردولیکس) پرانا شہر کے علاقہ فلک نما میں دوست کی برتھ ڈے پارٹی میں ایک نوجوان نے ریوالور سے 12 راونڈ فائر کئے اور اسکا ویڈیو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ آج صبح سے ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں جینز پینٹ شرٹ پہنا ایک نوجوان ہاتھ میں ریوالور پکڑے ہوائی فائر کرتا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور نوجوان کی شناخت شعیب کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ساوتھ زون کے ایڈیشن ڈی سی پی بابو راو نے بتایا کہ مرزا ابراہیم نامی نوجوان کی برتھ ڈے پارٹی میں یہ فائرنگ کی گئی، انھوں نے بتایا کہ فلک نما علاقہ میں اس نوجوان کی تلاش کی جارہی ہے۔