حیدرآباد میں نقلی پولیس والے گرفتار

حیدرآباد۔6 اپریل (اردولیکس) نقلی پولیس والوں کی ٹولی کو گوپال پورم کی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مئی کو رمیش نامی خانگی ملازم بس اسٹاپ کے پاس کھڑا تھا کہ نقلی پولیس والے وہاں پہنچے اور انھوں نے اسے زبردستی اپنی گاڑی پر سوار کرلیا اور سنسان مقام پر لے جاکر اس کی سونے کی چین اورسیل فون چھین کرفرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے رمیش کی شکایت پر کیس درج کرلیا تھا۔ آج نقلی پولیس والوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے نام کلیان کمار، سنجیوکمار، سنیل،اکھیل اور الیکژینڈر بتائے گئے ہیں ان تمام کا تعلق سکندرآباد سے ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے موٹر سائیکل اور نقدی ضبط کرلی۔