حیدرآباد میں چیف منسٹر کیمپ آفیس کے پاس کسان کا اقدام خودکشی

حیدرآباد۔16 مئی (اردولیکس) چیف منسٹر کیمپ آفیس کے پاس آج ایک کسان نے خودکشی کی کوشش کی۔ ضلع جوگولامبا، گٹومنڈل کے موضع آلور سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ کسان ملیش نے آج پنجہ گٹہ میں واقع چیف منسٹر کیمپ آفیس کے پاس کیڑے ماردوا پی لی۔ پنجہ گٹہ پولیس نے کسان کو علاج کے لئے گاندھی اسپتال میں بھرتی کروادیا اس کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے۔ جان دینے کی کوشش کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔