دھرنا چوک کے پاس احتجاج خاتون پولیس انسپکٹر کا تبادلہ

حیدرآباد۔16 مئی (اردولیکس) حیدرآباد میں دھرنا چوک کے پاس احتجاج میں حصہ لینے کے الزامات کا سامنا کرنے والی لیک پولیس کی خاتون انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق لیک پولیس انسپکٹر سری دیوی کو کل دھرنا چوک کے پاس بندوبست ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا گیا تھا ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ وہ پلے کارڈس تھامے احتجاجیوں کے ساتھ کھڑی ہوگئیں۔ فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہےاور ان کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات پولیس کنٹرول روم کے حوالے کردی گئی ہیں۔