حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر اسپیڈ لیزر گن

حیدرآباد ۔17 مئی ( اردو لیکس ) حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر آے دن پیش آنے والے حادثات کو روکنے کے لئے اسپیڈ لیزر گن لگایا ہے جس سے گاڑی کی اسپیڈ معلوم کی جاسکتی ہے ڈی جی پی انوراگ شرما نے آج بنگلور نیشنل ہائی وے کی آوٹر رنگ روڈ آدی بٹلہ، تکو گوڈہ اور پدا عنبرپیٹ کے پاس اسپیڈ لیزر گن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ 100 سے زیادہ اسپیڈ میں جانے والی گاڑیوں کی یہ لیزر گن نشاندہی کرتی ہے انھیں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔