اویسی برادرس کو پرانا شہر رہن میں دینے چیف منسٹر پر بی جے پی کا الزام

بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے چیف منسٹر چندرشیکھر راو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے اویسی خاندان کو پرانا شہر رہن میں دے دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ رضاکاروں اور دھشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ رکھنے والی پارٹی کے ساتھ ٹی آر ایس اتحاد کررہی ہے انھوں نے حکومت کو انتباہ دیا کہ وہ مسلم خوشامد پالیسی کو بند کردیں ورنہ تلنگانہ میں بھی ایک اور یوگی آئیں گے ۔انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں حکمرانی کے خاندانی وراثت سمجھنے والی پارٹیوں کا مستقبل نہیں ہوگا۔انہوں نے پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے مقصد سے پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ ریاست کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر عوامی مسائل کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس دھرناچوک کے پاس ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے  دھرنوں میں حصہ لے رہی  ۔۔ کسانوں کے مسئلہ پر حکومت بالکلیہ طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت دھان کیوں اقل ترین قیمت پر نہیں خریدرہی ہے ۔