المیزان عمرہ گروپ کی حیدرآباد واپسی

حیدرآباد ۔19 مئی ( اردو لیکس)المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 118رکنی قافلہ کی الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹرکی نگرانی میں آج واپسی ہوئی۔ یہ قافلہ سعودی ایرلائنس کے ذریعہ شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پہنچا۔ اس موقع پرالحاج حافظ محمد فیاض علی نے بتایا کہ     عمرہ گروپ میں شامل حضرات کومیوزیم کا دورہ کروایا گیا ہے جہاں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی کی ہاتھ سے لکھی ہوئی قرآن مجید موجود ہے کسوئ کعبہ کی زیارت کروائی گئی۔ وادی جن بدرمسجدعارش جبل ملائکا بیرروحہ بیر شفاء و دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کروائی گئی ہے گروپ میں شیخ پیٹ کارپوریٹررشید فراز ،محمد مسعود علی خان جرنلسٹ، محمد معین الدین، اور دوسرے موجود تھے